1

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر سعودی عرب کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا اعلان

  کراچی:سعودی عرب نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال حج پر شاہی مہمان بنانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آغاز پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک پیغام شیئر کیا۔

سعودی سفیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم انشاء اللہ ورلڈ کپ جیتے گی، انہوں نے پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیت گئی تو سعودی عرب حج 2025 میں ان کی میزبانی کرے گا۔

سعودی سفیر نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستانی اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کا جشن منائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں