1

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  کراچی:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز  پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 پر ہوگا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ڈی میں سرفہرست ہے۔ جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا اور دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی۔

بنگلا دیش نے ابتک اپنا یک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سری لنکا کو ہرایا تھا، گروپ ڈی میں بنگلا دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں