1

پاکستانی امپائر احسن رضا نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

فوٹو: فراہم کردہ

فوٹو: فراہم کردہ

 لاہور:آئی سی سی ایلیٹ پینل میں موجود واحد پاکستانی امپائر احسن رضا نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

احسن رضا 100 ٹی ٹوئنٹی میچز سپروائز کرنے والے پہلے امپائر بن گئے، احسن رضا نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچز کی سنچری کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گینی کا میچ ان کا بطور پروفیشنل امپائر 100 واں ٹی ٹونٹی میچ تھا۔ وہ مجموعی طور پر 77 مچز میں آن فیلڈ امپائر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پچیس میچز میں ٹی وی امپائر کے طور پر ذمہ داریوں کے ساتھ وہ اس وقت ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بنے ہیں، اس وقت ان کے مجموعی ٹی ٹوئنٹی میچز کی تعداد ایک سو دو ہوچکی ہے۔

بہتر ایک روزہ میچ بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں، گزشتہ سال انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشیز سیریز میں پہلی بار امپائرنگ کی تھی۔ وہ اب تک بائیس ٹیسٹ میچز بھی سپر وائز کرچکے ہیں۔

احسن رضا کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر آئی سی سی حکام سمیت  ساتھی امپائرز، ان کے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کے روح رواں  اظہر زیدی،  سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود، علیم ڈاراور کلب ممبران نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں