4

پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان

یورپی کمیشن اور ایاسا نے 4 سالہ پابندی کا فیصلہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا۔ فوٹو: فائل

یورپی کمیشن اور ایاسا نے 4 سالہ پابندی کا فیصلہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا۔ فوٹو: فائل

کراچی:پاکستانی ائیرلائنز پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کے تناظر میں بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔

یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا نے پاکستانی ائیرلائنز پر4 سالہ پابندی کا فیصلہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا، پاکستانی ائیرلائنز پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کے تناظر میں بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ائیرلائنز پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن پر جولائی 2020 میں پابندی عائد کی گئی تھی،یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا نے فیصلہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا،یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے اور ویژن ائیر کے تھرڈ کنٹری آپریٹرز اجازت نامے کی بحالی کی منظوری دے گی۔

یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 14 سے 16 مئی کے درمیان ہوگا، پی آئی اے اور ویژن ائیر کے تھرڈ کنٹری آپریٹرز اجازت نامے کی بحالی یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی دے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں