1

پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلیے پیش

نساؤ اسٹیڈیم میں پویلین واسٹینڈز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا (فوٹو: ٹوئٹر)

نساؤ اسٹیڈیم میں پویلین واسٹینڈز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا (فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور:پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلیے پیش کردیے گئے۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں شیڈول 8میچز کے باقی ٹکٹ فروخت کیلیے پیش کردیے گئے، تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی

4 ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں آسٹریلوی ماہرین کے زیر نگرانی تیار کی گئی ہیں، پویلین اور اسٹینڈز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

ٹی 20ورلڈکپ میں وہاں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا،مہنگے ٹکٹ رکھنے والوں کی کھانے اور مشروبات سے بھی تواضع ہو گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں