1

پاک فوج کے 3 میجر جنرلز کی لیفیٹینٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی و تعیناتیاں

جنرل عمر بخاری کور کمانڈر پشاور، جنرل عنایت چیف آف لاجسٹک سروسز، جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

جنرل عمر بخاری کور کمانڈر پشاور، جنرل عنایت چیف آف لاجسٹک سروسز، جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

 راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تین تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتی کر دی۔

لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر الیون کور (پشاور) تعینات کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا ہے۔

ارمی چیف نے گزشتہ روز تینوں میجر جنرل کو لیفیٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں