1

پریانکا، انیل کپورسمیت بالی ووڈ اسٹارز کے عیدالاضحیٰ پر مبارکباد کے پیغامات

بالی ووڈ اسٹارز نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو عید کی مبارک باد دی—فائلْ/فوٹو: اے ایف پی

بالی ووڈ اسٹارز نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو عید کی مبارک باد دی—فائلْ/فوٹو: اے ایف پی

 ممبئی:بالی ووڈ اسٹارز پریانکا چوپڑا، انیل کپور، سدہاتھ ملہوترا اور سنی دیول سمیت دیگر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارک باد کے پیغامات دیے اور دعائیہ کلمات ادا کیے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ‘عیدالاضحیٰ مبارک ہو، عیدالاضحیٰ کے موقع پر آپ قربانیاں اور دعائیں قبول ہوں اور خوشیوں بھری عید ہو’۔

انیل کپور نے سوشل میڈیا پر عید کی مبارک باد پر مبنی پیغام کا کارڈ جاری کیا، جس میں دعا کے لیے اٹھے ہاتھوں کی تصویر اور فلسطین کے پرچم کی پرچھائی بھی واضح نظر آرہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘عید کی اسپرٹ کا اس سے خوب صورت مظہر نہیں ہوسکتا، عید مبارک’۔

بالی ووڈ اسٹار سدہارتھ ملہوترا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔

010

سنی دیول نے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد کے ساتھ ساتھ دعائیہ پیغام میں کہا کہ اللہ کرے یہ عید سب کے لیے امن، بھائی چارہ اور اچھی صحت کا پیغام لے کر آئے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی مسلمانوں نے عیدالاضحیٰ منایا اور تمام شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے اور بھارتی فلم نگری ممبئی میں مخدوم علی ماہیمی مسجد میں عید کا ایک بڑا اجتماع ہوا۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی، اسی طرح ریاست اترپردیش میں گورکھپور اور نوائیڈا کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی، بھوپال، راجستھان، کیرالا اور تامل ناڈو سمیت دیگر ریاستوں میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں