9

پشاور میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام

فوٹو ایکسپریس ویب

فوٹو ایکسپریس ویب

 پشاور:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تنگی میں 72 سالہ شخص نے 13 سالہ بچی کو پانچ لاکھ روپے کے عوض اپنے نکاح میں لینے کی کوشش کی اور یہ رقم والد کو ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

پولیس نے 72 سالہ بوڑھے دلہا کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت حبیب جان کے نام اور ارمڑ کے رہائشی سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران بچی کا والد موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چائلٹ ایکٹ کے تحت ملزم اور لڑکی کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ نکاح خواں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں