1

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط؛ مندرجات منظر عام پر آگئے

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ارسال کیے گئے مراسلے کے مندرجات منظر عام پر آگئے۔

مراسلے میں آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کو مخاطب کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی کسی بھی سہولت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ سہولت کے ساتھ ضروری اصلاحات لانا ہوں گی جو قرضوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرے، آئی ایم ایف صرف عوا م کا اعتماد رکھنے والی منتخب حکومت سے ہی مذاکرات کرسکتا ہے۔

پی ٹی آئی نے مراسلے میں آئی ایم ایف سے 1997 میں بنائی گئی اپنی پالیسی گائیڈنس نوٹ کو مدنظر رکھنے پر زور دیا۔

مراسلے کے ذریعے آئی ایم ایف کو ہم نے ان کا وعدہ یاد کروایا ہے، بیرسٹر گوہر خان

اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج آئی ایم ایف کو مراسلہ لکھ ہے۔ اس عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ ہم نہیں چاہتے آئی ایم ایف کے پروگرام میں رکاوٹ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ مراسلے کے ذریعے آئی ایم ایف کو ہم نے ان کا وعدہ یاد کروایاہے۔

پی ٹی آئی آئی ایم ایف پروگرام کیلیے رکاوٹ نہ بنی اور نہ بنے گی، عمرایوب

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کے لیے رکاوٹ نہ بنی اور نہ بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جب بات ہوئی تھی اس میں ایک شرط تھی کہ شفاف الیکشن ہوں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ ’’دھاندا‘‘ ہوا ہے، فافن جنرل الیکشن کا آڈیٹ کرے اور حقائق سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ خرچیاں نگراں اور پی ڈی ایم حکومت کرے اور اس کا خمیازہ عوام بھگتے؟ ’’پی ڈی ایم ٹو‘‘ کسی قسم کا ریفارم پراسس نہیں کرسکتے، یہ لوگ پیسوں کا صحیح استعمال نہیں جانتے۔

عمرایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے جو قرضہ لیا جائے وہ ریفامز میں استعمال ہوں نہ کہ شاہ خرچیوں میں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں