2

ڈبہ پیک جوسز سے 20 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش

اس اقدام سے 100ملین ڈالرکی متوقع برآمدات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے (فوٹو : فائل)

اس اقدام سے 100ملین ڈالرکی متوقع برآمدات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے (فوٹو : فائل)

اسلام آباد:فروٹ جوس کونسل نے وفاقی بجٹ میں حکومت کوڈبہ پیک جوسز پر عائد 20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کرنے کیلیے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو مداخلت کرنے کی درخواست کردی ہے۔

ایف جے سی کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے اچانک ڈبہ بند فروٹ جوسز پر 20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے جہاں جوسز انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے وہیں پھلوں کے کاشتکار و کسان بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس اقدام سے 100ملین ڈالرکی متوقع برآمدات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈبہ پیل کوز پر اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی ہے، اس کے باوجود بجٹ سے ہٹ کر بیس فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ معاملے میں مداخلت کریں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پنجاب کی زراعت کے تحفظ کے لیے آئندہ مالی سال2024-25کے وفاقی بجٹ وفاقی حکومت کو ڈبہ پیک جوسز پر عائد 20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کریں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں