1

کل تک گوادر سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل ہوجائے گا، وزیراعلی بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان کا گوادر کا دورہ، بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ

وزیراعلی بلوچستان کا گوادر کا دورہ، بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ

گوادر:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر کا ایک روزہ دورہ کرکے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ارکان اسمبلی ظہور بلیدی،علی مدد جتک،مولانا ہدایت الرحمان،عبید گورگیج ،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل تک گوادر شہرسے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل ہوجائے گا، نقصان کے تعین کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو20 روز کے اندر مکمل رپورٹ پیش کرے گی ، بارشوں اور سیلابی پانی سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں