2

کیا شاہ رخ خان نے اپنی نئی ایکشن فلم ’کنگ‘ کی اٹلی میں شوٹنگ شروع کردی؟

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی ایکشن فلم ’کنگ‘ کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے جس میں اداکار کی بیٹی سوہانا کا بھی بالی وڈ ڈیبیو ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس کے بارے میں یہ خبریں گرم ہوئیں کہ یہ اداکار کی نئی فلم ’کنگ‘ کے سیٹ کی ہے اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز اٹلی میں ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ وائرل فوٹو شاہ رخ خان کا نہیں ہے بلکہ یہ ایک برٹش اسپینش نیٹ فلکس سیریز کا ہے جو 2020 میں ریلیز ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اپنی فیملی کے ساتھ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی تقریبات میں شرکت کیلئے اس وقت اٹلی میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’کنگ‘ کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور اسے 2025 کے نصف تک سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا امکان ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں