1

کینیڈا میں پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ’ سلپ ‘

جبران بلوچ نامی فلائٹ اسٹیورڈ اس ماہ سلپ ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے،(فوٹو: ایکسپریس )

جبران بلوچ نامی فلائٹ اسٹیورڈ اس ماہ سلپ ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے،(فوٹو: ایکسپریس )

  کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگیا، چند ماہ کےد وران ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 12 فضائی میزبان سلپ ہوچکے۔

ذرائع کے مطابق  ٹورنٹو پرواز پر تعینات پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ہوٹل چھوڑ کرغائب ہوگیا، 29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لیے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ جبران بلوچ نامی فلائٹ اسٹیورڈ اس ماہ میں سلپ ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے، چند روز پہلے ایک خاتون ایئر ہوسٹس بھی ہوٹل سے لاپتا ہوچکی ہیں۔

عملے کی جانب سے جبران بلوچ کے کمرے کی تلاشی پر اس کے سلپ ہونے کا انکشاف ہوا۔

واضح رہے کہ ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرائے جاتے ہیں تاہم یہ اقدام بھی فضائی میزبانوں کو سلپ ہوجانے سے روکنے میں کارگر ثابت نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق چند ماہ میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 12 فضائی میزبان سلپ ہوچکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں