1

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل

 اسلام آباد:گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور انکوائری کمیٹی نے نگراں حکومت کو کلین چٹ دیتے ہوئے فوڈ سیکیورٹی پر ساری ذمہ داری ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اضافی گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے بنائی جانے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔

مزید پڑھیں: گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم

رپورٹ میں تحقیقاتی کمیٹی نے نگراں حکومت کو کلین چٹ دے دی جبکہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے چار افسران کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، کمیٹی کی سفارش پر وزیر اعظم نے چاروں افسران کو ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے پر معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ

وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارش پر سابق وفاقی سیکریٹری محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دے دی۔

اسے بھی پڑھیں: گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب

اُدھر محکمہ خوراک پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے بیس افسران کو غفلت برتنے پر معطل کردیا جبکہ 42 فلور ملزم پر بھاری جرمانے اور کچھ ملز کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں