1

یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی

 ماسکو:یوکرین کے روسی شہر  بیلگوروڈ پر میزائل حملے میں 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین نے روس کے شہر پر بیلسٹک میزائل اور RM-70 ویمپائر کے متعدد راکٹس برسائے جن میں سے کچھ ایک رہائشی عمارت پر لگے۔

یہ جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کا روس پر سب سے بڑا حملہ ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔

میزائل لگنے کے بعد 10 منزلہ رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگئی اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حملے سے قبل سائرن بجنے کی وجہ سے متعدد رہائشی عمارت سے باہر نکل آئے تھے۔

اس کے باوجود جب میزائل عمارت کو لگا تو وہاں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 13 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 31 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں