23

انتخابی نتائج اور بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ میں 1363 پوائنٹس کی بڑی مندی

100انڈیکس گھٹ کر 61580پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

100انڈیکس گھٹ کر 61580پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

  کراچی:غیر متوقع انتخابی نتائج سے سرمایہ کاروں میں اضطراب کے باعث اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کی 62 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گرگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1363 پوائنٹس کی بڑی مندی رونما ہوئی اور 100انڈیکس گھٹ کر 61580پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مندی کے سبب حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے عام انتخابات کے جزوی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی اکثریتی نشستوں پر برتری دیکھی جارہی ہے جو توقعات کے برعکس ہیں کیونکہ انتخابات سے قبل تک ایک سیاسی جماعت کو اکثریت ملنے کا ماحول تھا۔

جزوی نتائج کے بعد مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے جس میں نگراں حکومت کی پالیسیاں جاری رہنے کا تسلسل رکنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاری کے تمام شعبوں کی جانب سے حصص کی دھڑا دھڑ فروخت دیکھی گئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں