26

خیبر میں فورسز کے آپریشن میں داعش کا کمانڈر سورت گل ہلاک

دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد

دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد داعش کے دہشت گرد کمانڈر سورت گل عرف سیف اللہ کو ہلاک کردیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ سورت گل بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے فورسز سے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں