28

علی امین گنڈاپور کے والد میجر (ر) امین اللہ انتقال کرگئے

ڈی آئی خان:تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے والد میجر (ر) امین اللہ گنڈا پور انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے والد میجر (ر) امین اللہ خان گنڈا پور کو دل کا دورہ پڑا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔

میجر (ر) امین علی گنڈا پور نہ صرف پی ٹی آئی رہنما  کے والد تھے بلکہ وہ مشرف دور میں نگران کابینہ کا حصہ بھی رہے تھے۔

متوقع وزیراعلی علی امین خآن گنڈہ پور برادران کے والد محترم سابق صوبائی وزیر میجر ر امین اللہ خان گنڈہ پور کا نماز جنازہ کل صبح دن 11 بجے بیساکھی گراؤنڈ ڈیرہ میں ادا کیا جائیگا۔

مرحوم میجر امین اللہ خان گنڈہ پور نے اپنا آخری سال اور آخری چند ماہ انتہائی مشکلات اور آزمائشوں میں گزارے بالخصوص علی امین خان اور اپنے گھر کی چادر و چاردیواری کو محفوظ بنانے بارے عدالتوں سے انصاف مانگتے رہے

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں