10

منال خان کا بیٹا تین ماہ کا ہوگیا، تصویر وائرل

منال خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنے بیٹے کی خوشخبری سُنائی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

منال خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنے بیٹے کی خوشخبری سُنائی تھی : فوٹو : انسٹاگرام

  کراچی: نومبر 2023 میں اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہنے والی خوبرو اداکارہ منال خان کا بیٹا تین ماہ کا ہوگیا۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے بیٹے ’حسن اکرام‘ کی پیدائش کو تین ماہ ہوگئے ہیں اور اس موقع پر اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بیٹے کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی۔

تصویر میں منال خان اپنے گھر کے لان میں کھڑی ہیں اور گود میں بیٹے کو اُٹھایا ہوا ہے جبکہ تصویر میں اُن کے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

منال خان نے تصویر کے کیپشن میں بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اور آپ تین ماہ کے ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ منال خان اور احسن محسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی رکھ دیا

اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے کچھ مداحوں نے اُن سے درخواست کی کہ وہ اپنے بیٹے کا چہرہ دکھا دیں جبکہ شوبز ستاروں اور کچھ مداحوں کی جانب سے حسن اکرام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ یکم نومبر 2023 کی صبح دس بج کر 48 منٹ پر منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں پہلے بیٹے ’حسن اکرام‘ کی پیدائش ہوئی تھی، یہ خوشخبری اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سُنائی تھی۔

یاد رہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں