14

نیدرلینڈز کی عدالت کا اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فراہم نہ کرنے کا حکم

لوئر کورٹ نے پرزوں کی فروخت کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی:فوٹو:فائل

لوئر کورٹ نے پرزوں کی فروخت کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی:فوٹو:فائل

ایمسٹرڈیم:نیدرلینڈز کی عدالت نے اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فروخت نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے نیدرلینڈز کی حکومت کو حکم دیا کہ اسرائیل کو ایف 35 جنگی طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روک دی جائے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی سب سے بڑی ڈویژن غزہ سے لبنان کی سرحد منتقل

انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیدرلینڈز کی عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو فروخت کیے گئے جنگی طیاروں کے پرزے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل نیدرلینڈز کی لوئر کورٹ نے اسرائیل کو پرزوں کی فروخت کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ اسرائیل کے ایف 35 جنگی طیارے غزہ پر نہتے فلسطینوں شہریوں پر بمباری کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں