18

وفاق اور پنجاب میں حکومت کیلیے ن لیگ کے آزاد اراکین سے رابطے

 لاہور:ن لیگ نے وفاق اور پنجاب  میں حکومت سازی کے لیے آزاد اراکین سے رابطے شروع کردیے۔

عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت سازی کے لیے جہاں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے  جا رہے ہیں، وہیں وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے آزاد اراکین سے بھی رابطے جاری ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آزاد اراکین سے خود رابطے  کیے ہیں۔ انہوں نے نومنتخب آزاد اراکین اسمبلی کو ملاقات کے لیے اپنی رہائش گاہ بلایا ہے، جہاں شہباز شریف نومنتخب آزاد اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔

علاوہ ازیں شہباز شریف نومنتخب آزاد اراکین کے اعزاز میں عصرانہ بھی دیں گے۔ شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پر دعوت پر بلائے گئے آزاد اراکین میں نومنتخب اراکین پنجاب و قومی اسمبلی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں