13

ویلنٹائن کے موقع پر کارتک آریان کی تین فلمیں دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنیں گی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی:ویلنٹائن فیسٹیول کے موقع پر بھارتی اداکار کارتک آریان کی تین فلمیں دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

اداکار کی مشہور فلمیں ’پیار کا پنچ نامہ 1 اور 2 جبکہ ’سونو کی ٹیٹو کی سویٹی‘ بھارت کے مختلف سینما مالکان دوبارہ ریلیز کریں گے۔

اداکار نے فلموں کی دوبارہ ریلیز کی خبر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تین کامیاب ترین فلموں کی دوبارہ نمائش پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان فلموں نے شوبز میں ان کے کیریئر کو آگے بڑھایا اور ناظرین کو دوبارہ بڑی اسکرین پر انہیں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

کارتک آریان کا مزید کہنا تھا کہ ان فلموں سے انڈسٹری کو بہت زیادہ پسند کیے جانے والے کردار ’رجو‘ اور ’گوگو‘ ملے۔

واضح رہے کہ اداکار اپنی نئی فلم ’چندو چیمپئن‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جسے رواں برس 14 جون کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں