17

یو اے ای میں شدید بارش، ژالہ باری کے بعد تعلیمی ادارے بند

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

ابو ظبی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی  6  ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور  راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور اولے پڑے۔ دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں آج (پیر) چھٹی کا اعلان کردیا۔

اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے اور شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے  مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں