1

شان کا گانا ‘ڈنکی‘ سے کیوں نکالا گیا؟ گلوکار کی وضاحت سامنے آگئی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی:بھارتی گلوکار شان نے وضاحت دی ہے کہ ان کا گانا شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔

رواں برس کے آغاز میں بھارتی گلوکار نے مداحوں کو خبر دی تھی کہ فلم میں ان کا ایک رومانوی گانا موجود ہے جس میں شریا گھوشل نے ان کا ساتھ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک نئی پوسٹ میں شان نے خبر دی ہے کہ ان کا گانا ’ڈنکی‘ میں شامل نہیں ہے کیوں کہ راج کمار ہیرانی نے اس کو فلم میں رکھنا مناسب نہیں سمجھا۔

انہوں نے لکھا کہ گانا ’دور کہیں دور‘ کی عکس بندی کشمیر میں کی گئی تھی لیکن فائنل کٹ میں ڈائریکٹر نے اسے فلم سے نکال دیا ہے۔

شاہ نے بتایا کہ گانے کو فلم سے نکالنے کے فیصلے کو راج کمار ہیرانی نے انہیں مناسب طریقے سے واضح کیا اور ممکن ہے ان کی کسی اور فلم میں یہ گانا شامل ہوجائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں