1

امریکی فُٹبال کے یونیفارم میں طویل ترین دوڑ کا عالمی ریکارڈ

آسٹن: امریکا میں ایک شخص نے اپنی فٹبال ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے اسپورٹ کا مخصوص یونیفارم پہن کر طویل دوڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہری برائن گولڈ اسمتھ امریکی فٹبال کے مکمل یونیفارم میں میراتھن دوڑ لگائی اور عالمی ریکارڈ قائم کر کے اپنی پسندیدہ فٹ بال ٹیم کو سپورٹ کیا۔

برائن نے آرلنگٹن رینیگیڈز ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 گھنٹے، 29 منٹ اور 30 ​​سیکنڈ تک دوڑ لگائی۔

گولڈ اسمتھ نے اس قبل بنائے گئے فٹبال یونیفارم میں ملبوس میراتھن کا پچھلا ریکارڈ توڑا جو 2019 میں آسٹریلوی شخص الیسٹر کیلٹی نے 3 گھنٹے، 33 منٹ اور 42 سیکنڈ میں قائم کیا تھا۔

گولڈ اسمتھ نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ میں ایک طویل عرصے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل ہونا چاہتا تھا، ایک دو ناکام کوششیں ہوئیں تاہم اس بار بالآخر کامیاب ہوگیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں