1

شہریوں کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد کراچی میں امن کی صورتحال

گزشتہ روز شہر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ فوٹو:فائل

گزشتہ روز شہر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ فوٹو:فائل

  کراچی:جمعرات کو شہریوں کے ہاتھوں 5 ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو پورا دن شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

عوام کی جانب سے سڑکوں پر عدالت لگا کر ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچنے کا عمل اس سے قبل بھی شہر میں کئی بار ہو چکا ہے تاہم جمعرات کو اورنگی ٹاؤن میں دکاندار کو قتل کرنے والے 3 ڈاکوؤں کو نہتے عوام نے بہادری اور دلیری کے ساتھ تینوں ڈاکوؤں کو قابو کر کے منطقی انجام تک پہنچایا۔

اس کے کچھ ہی دیر کے بعد سرجانی ٹاؤن میں سیمنٹ ڈپو کے مالک نے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

اس کے بعد گزشتہ روز صبح سے رات ایک بجے تک شہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں