1

اسلام آباد ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 4 افراد جاں بحق

حادثہ کار اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا، ترجمان 1122 (فوٹو فائل)

حادثہ کار اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا، ترجمان 1122 (فوٹو فائل)

 راولپنڈی:اسلام آباد ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں اسلام آباد ایکسپریس وے کے مقام پر ڈھوک کالا خان اسٹاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ حادثہ کار اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا، زخمیوں میں 4 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پمز ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 2 افراد کا تعلق مسیح برادی سے ہے، تمام زخمی افراد کا تعلق بھی مسیح برادری سے ہے جب کہ کار میں سوار تمام افراد نشے کی حالت میں تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں