کینٹ بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان  کے زیر انتظام جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکہ پر20سال سے قابض ٹھیکیدار کی اجارہ داری کا خاتمہ 122

کینٹ بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر انتظام جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکہ پر20سال سے قابض ٹھیکیدار کی اجارہ داری کا خاتمہ

کینٹ بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر انتظام جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکہ پر20سال سے قابض ٹھیکیدار کی اجارہ داری کا خاتمہ، مطلوبہ ادائیگی نہ کرنے پر ٹھیکے سے محروم ٹھیکدار نئے ٹھیکدار کی راہ میں روڑے اٹکانے لگا، چیف ایگزیکٹیو کینٹ بورڈڈیرہ فیصل منیر وٹو کی کاوشوں سے جنرل بس سٹینڈ میں اصلاحات کا عمل جاری، خواتین کیلئے انتظار گاہ اور نماز ادائیگی

کی جگہ سمیت ڈرائیورز کیلئے رہائشی کمروں اور بس سٹینڈ کی تزیئن و آرائش کا کام جاری جس میں گاڑیوں کے لئے شیڈز, مسجد کے ملحقہ واش رومز, اور لائٹس, اڈا کو کور کرنے کے لیے لوہے کا جنگلہ اور مختلف کام جاری ہیں. کافی عرصہ سے اسٹینڈ پر قابض افراد کیخلاف قانونی کاروائی تجاوزات کے خاتمہ ساتھ ساتھ ٹیکس ریکوری کا نظام بھی کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ ڈیرہ کے زیر انتظام چلنے والے جنرل بس سٹینڈ کے حالیہ ٹھیکہ میں 20سال سے اڈہ پر قابض ٹھیکیدار کی اجارہ داری کا خاتمہ ہوگیا۔ سابقہ ٹھیکیدار حالیہ ٹھیکہ میں مطلوبہ رقم ادا نہ کر سکنے پر ٹھیکے کے حصول میں ناکام تاہم اپنے من مانیوں سے باز نہ آنے کی بناء پر نئے ٹھیکدار کی راہ میں روڑے اٹکانے لگا۔ ادھر چیف ایگزیکٹیو کینٹ بورڈڈیرہ فیصل منیر وٹوکی کاوشوں سے جنرل بس سٹینڈ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے

اور ٹیکس ریکوری کا نظام بھی کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے۔ جنرل بس سٹینڈ میں خواتین کیلئے انتظار گاہ اور نماز ادائیگی کی جگہ سمیت ڈرائیورز کیلئے رہائشی کمروں اور بس سٹینڈ کی تزیئن و آرائش کا کام جاری بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ چیف ایگزیکٹیو کینٹ بورڈڈیرہ فیصل منیر وٹوکی نگرانی میں جنرل بس سٹینڈ سمیت کینٹ ایریا سے ملحقہ تجارتی مقامات پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کاروائیاں بھی جاری ہیں اس کے علاوہ سابقہ ٹھیکہ دار کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کیخلاف قانونی کاروائی کا عمل بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں