صوبائ منسٹر سماجی بہبود  ڈاکٹر ھشام انعام اللہ خان کی جانب سے منقعدہ عالمی دن براۓ خواتین  سے منقعدہ تقریب سے  خطاب 36

صوبائ منسٹر سماجی بہبود ڈاکٹر ھشام انعام اللہ خان کی جانب سے منقعدہ عالمی دن براۓ خواتین سے منقعدہ تقریب سے خطاب

( عدنان مروت ) ۔صوبائ منسٹر سماجی بہبود ڈاکٹر ھشام انعام اللہ خان کی محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کی جانب سے منقعدہ عالمی دن براۓ خواتین سے منقعدہ تقریب سے خطاب۔۔۔محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کا قاٸم کردہ بولو ہیلپ لاٸین خواتین پر گھریلوں تشدد سمیت ان پر سماجی، معاشی، نفسیاتی و جنسی دباٶ کے خاتمہ اور ان کی تحفظ یقینی بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

محکمہ سماجی بہبود نے خصوصی افراد کے بھرتیوں کا %2 کوٹہ بڑھا کر %4 کر دیا ہے جبکہ خواتین سپیشل بھرتی کوٹہ %10 سے بڑھا کر %15 کر دیا ہے۔
تقریب میں ممبران صوباٸی اسمبلی چئیرپرسن ومن کاکس سمیرہ شمس، مدیحہ نثار،ساجدہ حنیف ، حمیرہ خاتون، اور فضل الٰہی کے علاوہ سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفٸیر منظور احمد، ایڈیشنل سیکرٹری عابداللہ کاکا خیل، ڈاٸریکٹر انٹی کرپشن ذبیح اللہ خان، لیڈی ڈی ایس پی روزیہ الطاف اور ڈاٸریکٹر بولو ہیلپ لاٸن میڈم سحر کے علاوہ مختلف سماجی و سیاسی شخصیات بھی شریک ہوٸیں۔

تقریب کے اغاز میں سیکرٹری سوشل ویلفٸیر منظور احمد نے خواتین کے حقوق و تحفظ کیلیۓ محکمانہ سطح پر اٹھاۓ جانے والے اقدامات پر شرکاء کو تفصیلات سے اگاہ کیا جبکہ ڈاٸریکٹر بولو ہیلپ لاٸن میڈم سحر نے سماجی و معاشی مشکلات سے دوچار خواتین کیلیۓ بولو ہیلپ لاٸن کے اعراض و مقاصد سمیت مقصد کے حصول کیلیۓ بنیادی قواعد و ضوابط بنانے سے متعلق کاٶشوں پر روشنی ڈالی۔

چئیرپرسن وومن کاکس و ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرہ شمس نے صوباٸی اسمبلی کے خواتین ممبران کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں