ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی بے ہنگم ٹریفک کوکنٹرول کرنے کے لئے آج سے باقاعدہ مہم کا آغاز 75

ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی بے ہنگم ٹریفک کوکنٹرول کرنے کے لئے آج سے باقاعدہ مہم کا آغاز

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے آج ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے مختلف روڈوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی اسلم خٹک اور انچارج ٹریفک عزت خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

شہر کی بے ہنگم ٹریفک کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلع پولیس سربراہ نے آج سے باقاعدہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے انچارج ٹریفک کو حکم جاری کیا کہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل ہر گز برادشت نہیں کیا جائے گا۔شہر کے اندر ونی روڈز کے ساتھ جتنے بھی ناجائز تجاوزات قائم ہیں جو ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کررہی ہیں ان کو فی الفور ختم کر کے روڈوں کو کشادہ کیا جائے . خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں تاکہ عوام کو ٹریفک کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔

ضلعی پولیس سربراہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس مہم میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں ۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ دوکاندار حضرات اپنی حدود کا خیال رکھتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ حائل نہ ہونے دیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں