خود کار ڈرافٹ 73

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1737 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب جمعے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 600 روپے اور 516 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 91 ہزار 907 روپے پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں