سوشل میڈیا کلب کے عہدیداروں و اراکین کی وفاقی وزیر علی آمین گنڈہ پور سے ملاقات 71

سوشل میڈیا کلب کے عہدیداروں و اراکین کی وفاقی وزیر علی آمین گنڈہ پور سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان (ابوالمعظم ترابی) مثبت و تعمیری تنقید کا خیر مقدم کیا جائے گا۔سوشل میڈیا تیز ترین اور طاقتور میڈیم ھے۔سوشل میڈیا اکٹیوسٹس ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرکے مسائل اور بدعنوانیوں کی نشان دہی تحقیق و تصدیق کے ساتھ کریں۔اس سلسلے میں معلومات تک رسائی کا قانون استعمال میں لائیں۔

اگر کوئی رکاوٹ آئے تو مجھے آگاہ کریں میں آپ کے ساتھ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تزئین و آرائش اور ترقیاتی منصوبوں پر بھاری رقوم صرف ہو چکی ھیں۔ انکی نگرانی کا میں تنہا ذمہ دار نہیں۔

یہ عوام کا پیسہ تھا لہذا لوگوں کو خود بھی خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئ بچاو کی صوبائی قیادت اور کارکنان کے ساتھ ہونے کے دعویداروں کو میں نہیں جانتا اور مقامی قیادت کے مدعی میری سیاسی ساکھ اور وقار کو نقصان پہنچا رہے تھے

اس لئے دور کر دیا۔منتوں اور سفارشوں کے باوجود قریب نہیں آنے دیا۔سائیکلوں پر پھرنے والے گاڑیوں پر آگئے۔انہوں نے کہا کہ میرا بھائی فیصلامین واحد شخص ھے جس نے فرانسیسی شہریت کی قربانی دی اور عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوا۔یہ موروثیت نہیں جب ک بچاو تحریک والا بلدیات کی خصوصی نشست پر نامزد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی قیادت سے بات ہو چکی ھے

میڈیا سے منسلک تمام افراد کو استعمال کے لئے کمرہ اور دستیاب سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے سوشل میڈیا کلب کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کی دعوت قبول کرلی۔اس موقع پر فوکل پرسنز محمد نواز محسود،ثناء اللہ کاکا شاہ، سید رسول اور پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں