قرار داد پاکستان 23 مارچ تجدید عہد کا دن ٹانک میں بھی عظیم الشان ریلی کا انعقاد 71

قرار داد پاکستان 23 مارچ تجدید عہد کا دن ٹانک میں بھی عظیم الشان ریلی کا انعقاد

ٹانک : (گوہرعلی ترین) قرار داد پاکستان 23 مارچ تجدید عہد کا دن ٹانک میں بھی عظیم الشان ریلی کا انعقاد سکولوں کے ننھے منھے بچے اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد برستی بارش میں پاکستان کےسبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے فضا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ٹانک میں 23 مارچ کےحوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیاتھا

ریلی کی قیادت نوابزادہ وہاب خان،بلال درویش،صنم گل تتوراور شبیر شاہ اور سرائیکی قومی تحریک ٹانک کے جنرل سیکرٹری قاضی جمیل الحسن کر رہے تھے ریلی میں سکولوں کے طلباءو طالبات،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سکولوں کے ننھے منھے طلباء نے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم ،بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے

ریلی برستی بارش میں اسپین مسجد سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئی ٹاؤن ہال گراؤنڈ پہنچی جہاں پر مقررین نے خطاب کیا اور حصول پاکستان کے لئے دی ہوئی قربانیوں پر قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ پاکستان کی بقاء،ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ریلی کے موقع پر ضلعی پولیس انتظامیہ کی جانب سے فل پروف سیکورٹی انتظامات اٹھائے گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں