سونے کی قیمت ایک بار پھر گر گئی 78

سونے کی قیمت ایک بار پھر گر گئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1730 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 6 ہزار850 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 91 ہزار 607 روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں