ضلع ٹانک  کی پسماندگی اور محرومیاں ختم کرنے کے لیے  علی امین خان کی زیر قیادت تبدیلی کے سفر کا آغاز ہوچکا 37

ضلع ٹانک کی پسماندگی اور محرومیاں ختم کرنے کے لیے علی امین خان کی زیر قیادت تبدیلی کے سفر کا آغاز ہوچکا

( عمران خان ) ضلع ٹانک کی پسماندگی اور محرومیاں ختم کرنے کے لیے علی امین خان کی زیر قیادت تبدیلی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔فرحان حکیم خان رہنما تحریک انصاف وفوکل پرسن (وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور )فرحان حکیم خان نے ٹانک میں مصروف سیاسی شیڈول گزارا ۔سرائیکی ٹیلنٹ ایوارڈ میں شرکت کر کے ایوارڈ وصول کیا ۔خطاب میں انکا کہنا تھا سیاست میں آنے کا مقصد مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے اپنے ضلع کی پسماندگی اور سرائیکی قوم اور ٹانک کی دیگر قوموں کی تعمیر وترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

فرحان حکیم خان نے ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر خان آفریدی سے بھی ملاقات کی جس میں بیوٹیفیکشن فنڈ کے جاری کاموں اور ٹانک کے دیگر مسائل زیر غور ائے۔اسکے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک کا اچانک دورہ کیا ڈپٹی ایم ایس نے ہسپتال کے دورہ میں ہسپتال سے متعلق مسائل ڈاکٹرز کی کمی ودیگر پر بریف کیا ۔فرحان حکیم نے مختلف وارڈز ،لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے ہسپتال کے بارے میں بھی رائے لی۔اسکے علاؤہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے بھی ملاقات کی اور ضلع ٹانک کے دیہی اور شہری علاقوں میں موجود بی ایچ یوز،آر۔ایچ سی کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی اور ڈی ایچ او کے ہمراہ جلد ہی ان صحت کے بنیادی مراکز کے دوروں کا شیڈول بھی طے کیا ۔

آخر میں فرحان حکیم نے ٹانک میں جاری بیوٹیفیکشن فنڈز سے جاری لنک روڈ پر کاموں کا معائنہ کیا ٹھیکیدار کو کام بروقت اور میٹیریل پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایات دی اورISF ٹیم کو روانہ کی بنیاد پر کام چیک کرنے کو کہا۔۔

اس موقع پر فرحان حکیم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب انشاءاللہ ٹانک کی پسماندگی دور کرنے کے لئے علی امین خان کی قیادت میں کاموں کا آغاز کر دیا ہے جلد ہی ٹانک میں پینے کے پانی کے مسائل ودیگر بنیادی مسائل پر عوام کو واضح تبدیلی نظر آئے گی ،عید کے بعد کچھ مزید کاموں کے افتتاح کے لئے وفاقی وزیر علی امین ٹانک کا دورہ کریں گے میری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت ٹانک کو دوں اور اپنے آبائ علاقے کی محرومیاں دور کرنے کے لئے کردار ادا کروں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں