32

پاکستانی نوجوان راشد نسیم نے 65 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا

کراچی: پاکستانی نوجوان راشد نسیم کا ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے منظور کر لیا۔

مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چایئنیز کنگ فو ماسٹر کو شکست دے دی۔ راشد نسیم کے ریکارڈ کی تعداد 65 ہو گئی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئےتفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں۔

راشد نسیم دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے والے بن گئے، انہوں نے نیا ریکارڈ معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیےبنایا۔ سابقہ ریکارڈ چین کے کنگفو ماسٹر xie desheng کے پاس تھا،جس نےایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 14 تاش کے پتوں کو نن چکوکی مدد سے بوتل کو گرائے بغیر نکالا تھا۔
راشد نسیم نے 19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا،راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں 7واں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

راشد نسیم کا کہنا ہے کہ میرا عزم پاکستان کے لیے 100 ریکارڈ مکمل کرنا ہے،حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود پاکستان کا نام بلند کر رہا ہوں، عوامی ستائش پر شکر گزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں