دامان پریس کلب ٹانک کابینہ کی سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کیلئے ڈیرہ آمد 54

دامان پریس کلب ٹانک کابینہ کی سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کیلئے ڈیرہ آمد

ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آؤٹ 3اپریل 2021) سوشل میڈیا کلب ڈیرہ اسماعیل خان کی تقریب حلف برداری پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد مختلف سماجی و سیاسی اور صحافتی شخصیات کی جانب سے مبارک باد

کا سلسلہ جاری ھے، تفصیلات کے مطابق سوشل کلب ڈیرہ اسمعیل خان کے قیام اور کامیاب تقریب حلف برداری کے بعد شہر اور مضافات سے اہم سماجی اور معززشخصیات کی جانب سے کلب ممبران کو مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ھے، آج دامان تحصیل کلب رجسٹرڈ ٹانک کا وفد زیر صدارت صدر آدم خان کنڈی سوشل میڈیا کلب آفس تشریف لایا جس میں صدرآدم خان کنڈی سمیت دیگر عہدہ داران شامل تھے وفد کے ہمراہ نواب زادہ وہاب خان چیرمین عشروزکواة ٹانک بھی شامل تھے

دوسری جانب سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کے سرپرست اعلی ابوالمعظم ترابی، صدر زبیر شاھین سینیر نایب صدر سیدرسول مدنی، جوانٹ سیکرٹری اطہر شاہ، انفارمیشن سیکرٹری محمد بن خالد، رابطہ سیکرٹری جنید خان، فنانس سیکرٹری نعمان بھٹہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا دامان تحصیل کلب کے وفد نے سوشل میڈیا کلب کی کابینہ اور ممبران کو مبارک باد دی اور کلب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈیرہ اسمعیل خان میں سوشل میڈیا کلب کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوے اپنا مکمل تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرای دونوں اطراف کی قیادت نے صحافتی اور ملکی حالات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ۔آخر میں دونوں کلب کے ممبران نے ایک گروپ فوٹو بھی بنوایا اور ٹانک کلب کے صدر آدم خان کنڈی نے سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کو ٹانک آنے کی دعوت بھی دی جو صدر زبیر شاھین سمیت سینیر قیادت نے قبول کر لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں