ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیئے 43

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیئے

لاہور: جہانگیر ترین کے 14، ان کے بیٹے علی ترین کے 21 اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی سٹہ مافیا اور جے ڈبلیو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جہانگیر ترین نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو عشائیے پر مدعو کرلیا
ذرائع کے مطابق اکاونٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کئے گئے، اور منجمد کئے گئے اکاؤنٹس میں جہانگیر ترین کے 14، ان کی اہلیہ کا ایک اور ان کے بیٹے علی ترین کے 21 اکاؤنٹس شامل ہیں، جن میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 سرکاری اور نجی بنکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاونٹس منجمد کئے ہیں، جن میں 4 امریکی ڈالرز، 2 برطانوی پاونڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں