اسلام آباد ایئرپورٹ عملے نے مسافر کا 15لاکھ روپے کا گمشدہ سامان واپس کردیا 43

اسلام آباد ایئرپورٹ عملے نے مسافر کا 15لاکھ روپے کا گمشدہ سامان واپس کردیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔

عملے نے جنوبی کوریا سے آنے والے مسافر کا 15لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ ہینڈ کیری واپس کردیا۔ ہینڈ بیگ میں 6ہزار 5سو ڈالر، 3موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں سمیت دیگر سامان شامل تھا۔

مسافر قیصر نوید پرواز ای کے 614 پر دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا لیکن ایئرپورٹ پر قیصر نوید کی ہینڈ کیری کوئی اور مسافر ساتھ لے گیا تھا۔
سول ایوی ایشن کے عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہینڈ کیری لے جانے والے مسافر کو ٹریس کیا اور ہینڈ کیری دوسرے مسافر سے لے کر اصل مالک تک پہنچادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں