پیپلزپارٹی کی سی اے سی کا اجلاس، استعفوں کی تجویز پرغور 36

پیپلزپارٹی کی سی اے سی کا اجلاس، استعفوں کی تجویز پرغور

کراچی: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کی تجویز کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہائبرڈ اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوا، جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 50 ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اہم ملکی سیاسی معاملات سمیت میں پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کی تجویز کے معاملے پر بھی غور کیا گیا، جب کہ مستقبل میں پی ٹی آئی کی اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں کشمیر پر پی ٹی آئی کی کنفیوژڈ پالیسی پر تبادلہ خیال، میں پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کے ملکی معیشت پر اثرات اور اسٹیٹ بینک آرڈیننس پر بھی بات چیت کی گئی۔
ترجمان پی پی پی کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سی ای سی کے شرکاء کو کل ہونے والی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی، اور وزیراعلیٰ سندھ سی ای سی کے شرکاء کی دی گئی پالیسی کے تحت کل مشترکہ مفادات کونسل میں عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے علاوہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، رحمان ملک، نیر بخاری، سلیم مانڈوی والا، اعتزاز احسن، قائم علی شاہ، نواب یوسف تالپور، اخوندزادہ چٹان مخدوم احمد محمود، قمرزمان کائرہ، ہمایون خان، علی مدد جتک، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، ہری رام کشوری لعل، منظور وسان، مولابخش چانڈیو، رضا ربانی، اعجاز جاکھرانی، میرباز کھیتران اسلام الدین شیخ، رحیم داد خان، رخسانہ زبیری، سعید غنی، لطیف کھوسہ، نوید قمر، تاج حیدر، جام مہتاب ڈہر، چوہدری لطیف اکبر، امجد ایڈووکیٹ، چوہدری منظور، ناصر شاہ، صادق عمرانی، محمد موسی، نفیسہ شاہ، انور سیف اللہ خان، چوہدری محمد یاسین، اعظم خان افریدی، عبدالطیف انصاری، عامر فدا پراچہ اور وقار مہدی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں