شہبازشریف کو ائیرپورٹ پر روکنا ظاہرکرتا ہے کہ سلیکٹڈ کتنا خوفزدہ ہے، مریم نواز 29

شہبازشریف کو ائیرپورٹ پر روکنا ظاہرکرتا ہے کہ سلیکٹڈ کتنا خوفزدہ ہے، مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ جعلی حکومت نے کس ڈھٹائی سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے اور شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر روکا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر روکنا، یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ سلیکٹڈ ان سے کتنا خوفزدہ ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو آج صبح 4 بج کر 50 منٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے لاہور سے دوحہ روانہ ہونا تھا جہاں قطر میں 10دن قرنطینہ کے بعد ان کی لندن روانگی تھی، تاہم انہیں لاہور سے دوحہ جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے امیگریشن اہلکار نے روک کر دوحہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے شہباز شریف کا نام تاحال بلیک لسٹ سے نہیں نکالا گیا، سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی، امیگریشن سسٹم میں اپ ڈیٹ نہ ہونے سے انہیں آف لوڈ کردیا گیا لہٰذا نام کلئیر ہونے پر جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں