عید الفطر کے موقع پر ڈیرہ شہر میں لگائی گئی ناکہ بندیاں ختم 81

عید الفطر کے موقع پر ڈیرہ شہر میں لگائی گئی ناکہ بندیاں ختم

( عمران خان ) ڈیرہ اسماعیل خان ۔ عیدالفطر کے ایام میں سیاحتی مقامات کو جانے والے تمام راستوں پرعید الفطر کے موقع پر قائم کی گئی ناکہ بندیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ اس موقع پر سیکورٹی سخت انتظامات کئے گئے تھے,حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والی متعدد گاڑیوں کو چلان اور جرمانہ کیا گیا،

“ڈیرہ پولیس حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے(ڈی پی او )”**تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے پیش نظر عیدالفطر کے تیسرے روز بھی داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندیوں پر سیکورٹی اور چیکنگ کا عمل سخت کیا گیا ۔

کورونا وباء کی تیسری اور خطرناک لہر کے پیش نظر صوبائی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سیاحتی مقامات، بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر 8 مئی سے 16 مئی تک پابندی عائد کر رکھی ہے۔ حکومتی ایس او پیز پر عمل درامد یقینی بنانے کیلئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت کی جاری کردہ احکامات پر تیسرے روز بھی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

ٹریفک پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے۔متعدد بین الاضلاع ٹرانسپورٹ ڈرائیوران کو جرمانہ کیا ۔سیاحتی مقامات پر عوام کی ہجوم سے بچنے کے لئے داخلی و خارجی راستے سیل کردیئے گئے۔ سیاحوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر ناکہ بندی پوائنٹ پر روک کر واپس کیا گیا ۔ ڈیرہ پولیس کی جانب سے عوام سے التماس ہے کہ حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیے اور واضح رہے کہ سیاحتی مقامات، ریسٹورنٹ اور بین الاضلاع ٹرانسپورٹ سمیت تمام بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں