تحصیل ڈیرہ فنانس آفیسر , ایک جینیئس کی کامیابیوں کا سفر 193

تحصیل ڈیرہ فنانس آفیسر , ایک جینیئس کی کامیابیوں کا سفر

آدم نامہ …. !!! …. کچھ لوگ پیدائشی طور پر ہی بہترین ذہنی استعداد لیکر پیدا ہوتے ہیں اور سلطانِ افلاک انسانی قابلیت, محنت, لگن, کمٹمنٹ, تدبر اور فہم فراست کی تقسیم کے وقت ان افراد پر بڑی سخاوت سے پیش آتا ہے, ڈیرہ میں ایسے ہی ایک جینیس میں تحصیل ڈیرہ محکمہ لوکل کونسل بلدیات کے فنانس آفیسر محمد حنیف خان کا بھی بھی ہے کہ جنکو انکے شاندار سروس ریکارڈ اور اعلی ریپوٹیشن کی بنیاد پر خیبر پختون خواہ حکومت نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن نمبر AO1.LCB/ESTT/2=82021Dated Peshawar. 31/05/2021LCS. BUGF,( Acounts cadeer) Bps 18 to 19 کے تحت گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں محکمانہ پروموشن سے نوازا ہے, واضح رہے کہ محکمہ لوکل کونسل بلدیات کے شعبہ فنانس بیج 1995 اور ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں محمد حنیف وہ پہلے آفیسر ہیں کہ جو اس محکمے کی سب سے ھائسیٹ پوزیشن پر پہنچے ہیں

کیونکہ اس کیڈر میں بی پی ایس گریڈ ترقی میں گریڈ 19 آخری سٹیج پروموشن گریڈ ہوتا ہے, محمد حنیف کی اپنے شعبے میں یہ اعلی ترین محکمانہ ترقی صرف انکی انفرادی یا انکے خاندان کی کامیابی و اعزاز کا باعث نہیں ہے بلکہ یہ مختلف سرکاری محکموں میں پچھلی کئ دہائیوں سے ڈیرہ کے لوکل آفیسر کی اعلی سرکاری عہدوں پر موجود دن بدن سکڑتی و محدود ہوتی تعداد کے تناظر و تناسب کے حوالے سے ہم سب سرائیکی وال و اہل ڈیرہ کے لئے بہت بڑے اعزاز و مسرت کی بات ہے.

کیونکہ ڈیرہ میں پچھلے کئ عشروں سے یہ دیکھا گیا ہے کہ تقریباً تمام سرکاری key پوسٹوں پر نان لوکل افسران کا غلبہ ہے تو ایسے منظر نامہ محمد حنیف خان کا اپنے شعبہ فنانس میں ہائیسٹ پوزیشن پہ پہنچنا ڈیرہ کی نئ نسل کیلئے ایک انسپائریشن بھرا و شبنم آسا یہ پیغام بھی ہے کہ اگر ڈیرہ وال قابلیت, محنت اور لگن سے مترشح اپنے پرکھوں و اسلاف کی عظمت رفتہ کے چھوڑے دامن کو محمد حنیف خان کی طرح ایک بار پھر مضبوطی سے تھام لیں تو کوئ وجہ نہیں کہ اللہ پاک انکو بھی محمد حنیف جیسا قابل فخر مقام عطاء فرما دے کیونکہ اللہ کسی کی محنت ,اخلاص کو کبھی ضائع نہیں کرتا.

محمد حنیف ہمارے وہ قابلِ فخر ڈیرہ وال ہیں کہ جنکو ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھنے اور اپنے فرائض منصبی میرٹ و قانون و ضوابط کے ساتھ سرانجام پاتے دیکھا گیا ہے جبکہ انکا ایک عام آدمی سے برتاؤ ملنساری , عمدہ اخلاق اور انسان دوست رویے جیسے اوصاف حمیدہ پر مشتمل پایا جاتا ہے اور دفتری امور میں انکی اعلی پیشہ وارانہ مہارت ,انتظامی صلاحیت, عوامی مسائل کے حل میں آسانیاں پیدا کرنے اور فہم فراست کا ایک زمانہ گواہی دیتا ہے تو ایسے اعلی درجے کے سرکاری آفیسر اور قابل فخر ڈیرہ وال کیلئے ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ انکی رفعتوں کو مزید بلند فرمائے اور وہ اپنے شعبے میں ایسا روشن نام چھوڑ کر جائیں کہ دنیا ان پہ ہمیشہ فخر کرتی رہے اور جب بھی باصلاحتت اور جینیس ڈیرہ وال سرکاری افسران کی تاریخ مرتب کی جائے گی تو ان میں ایک نمایاں نام محمد حنیف خان کا بھی ہوگا , نجات کا طالب ابن آدم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں