ڈیرہ اسماعیل خان:شہر اور نواح میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری 207

ڈیرہ اسماعیل خان:شہر اور نواح میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( اے پی پی )ڈیرہ کے مختلف علاقوں سمیت مریالی کے فیڈرز میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، شہری شدید پریشان حال ، گھریلوں اور کاروباری زندگی متاثر ہو گئی ،شہریوں و سماجی حلقوں کا پیسکو چیف و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق موسم بہتر ہونے کے باوجود بھی پیسکوڈیرہ نے شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے شہر کے مریالی فیڈرز سمیت دیگر علاقوںمیں پیسکو کی جانب سے کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے متاثرہ علاقوں کے رہائشی غیر اعلانیہ اضافی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید پریشان حال نظرآرہے تو دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر دیکھائی دے رہی ہے ۔

شہریوں سمیت سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بجلی کی تعمیر ومرمت کے نام پر صبح سے شام تک اور کبھی سسٹم اوو لوڈ ہونے کے بہانے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ جاری ہے ، لیکن افسوس کام مکمل ہونے اور موسم بہتر ہونے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کوئی کمی نہیں آسکی ہے جو لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے ، سماجی حلقوں سمیت علاقہ مکینوں نے پیسکو چیف سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر ڈیرہ میں اعلانیہ شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیکر علاقے مکینوں کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات سے نجات دلانے کاپرزور مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں