دوہرے قتل میں ملوث چار ملزمان کو پولیس نے گرفتارکر لیا 326

دوہرے قتل میں ملوث چار ملزمان کو پولیس نے گرفتارکر لیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( چیف رپورٹر) تھانہ صدر کی حدود میں پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں جوانسال جوڑے کے بہیمانہ قتل میں ملوث 04 ملزمان آلہ قتل و وردات میں استعمال کی جانے والی کار سمیت گرفتار کرلیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کی ہدایات پر ایس ڈی پی او حافظ محمد عدنان خان کی قیادت میں ایس ایچ او صدر کرم الہی نے گزشتہ روز ٹانک روڈ بھٹنی آباد کے قریب پسند کی شادی کرنے کے پر نوجوان جوڑے کو قتل کرنے کی واردات میں ملوث 04 ملزمان کو چھاپہ زنی و بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے آلہ قتل اور واردات میں استعمال کی جانے والی کار سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

جمعرات کے روز گائوں حسام کا رہائشی جمیل اپنی بیوی کے ساتھ مقامی عدالت میں پیشی کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ ٹانک روڈ بیٹنی آبادکے قریب اچانک موٹرکار میں سوارچار مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ صدر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا اور فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بہترین حکمت عملی اور چھاپہ زنی کرتے ہوئے ہوئے صدر پولیس نے دوہر ے قتل کی واردات میں ملوث چار ملزمان اللہ نواز، شاہنواز، اقبال اور عارف ولد الٰہی بخش ساکنان حسام کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پسٹل اور واردات میں استعمال کی جانے والی کار نمبر S-7026 بھی برآمد کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں