سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ،بڑے بھائی اے آئی جی موٹر وے شدید زخمی 71

سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ،بڑے بھائی اے آئی جی موٹر وے شدید زخمی

راولپنڈی میں فتح جنگ انٹرچینج کے قریب ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ان بھائی جاں بحق جبکہ اے آئی جی سجاد افضل آفریدی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ فتح جنگ انٹر چینج پر کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی کے بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعے میں اے آئی جی موٹروے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سینیئر پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نعمان افضل آفریدی پی ایم ایس خیبر پختونخواہ کے آفیسر تھے جبکہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔وہ انتہائی شریف النفس،خوش اخلاق ،ملنسارنفیس اور اچھے انسان تھے ۔بطور ڈپٹی کمشنر ان سے عوام خوش تھے ۔

نعمان افضل آفریدی شکار کے شوقین تھے اور اکثر ڈی آئی خان اور جنوبی وزیرستان کے نواحی علاقوں میں شکار میں دلچسپی رکھتے تھے ،ان کی ناگہانی موت سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت جنوبی وزیرستان اور تمام علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں