وینا ملک کی شوہر کے ساتھ شوبزنس میں انٹری کی تیاریاں

لاہور (آن لائن) معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر سے شوبز سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے انٹری کی تیاریاں شروع کردیں، اس مرتبہ وہ اکیلی نہیں بلکہ اپنے شوہر اسدبشیر خٹک کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو جگاتی دکھائی دیں گی۔ اس سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو تیار کی ہے جس کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر زبردست رسپانس ملا ہے، اس حوالے سے وینا ملک نے کہاکہ شوبز میری پہچان ہے اور اس کی وجہ سے میں نے خوب شہرت حاصل کی، یہی وہ شعبہ ہے جس کی بدولت دنیا بھر میں میرے پرستاروں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوا، لیکن جہاں تک بات میری نئی اننگز کی ہے تو اس میں بہت ہی منفرد انداز میں کام کرتی دکھائی دوں گی۔ وینا ملک نے کہاکہ اس مرتبہ میں نے اپنے شوہر اسد کے ساتھ مل کر موسیقی کے کچھ نئے تجربات کیے جو لوگوں کو پسند آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں