کتاب میں بالی وڈ سفر کے کئی راز موجود ہوں گے
اپنی پہلی فلم سے آخری ہٹ فلم کا تذکرہ شامل ہوگا
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف جنہیں باربی ڈول بھی کہا جاتا رہا ہے ہندی سنیما میں گزارے اپنے وقت پر کتاب لکھ رہی ہیں جس کے نام کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ کترینہ کیف کی سوانح حیات پر مبنی کتاب کا نام باربی ڈریمز رکھا گیا ہے، جس میں ان کے اب تک کے بالی ووڈ سفر کے کئی راز موجود ہوں گے۔ اس کتاب میں کترینہ کیف اپنے کیریئر کی پہلی فلم بوم سے لے کر آخری ہٹ فلم ٹائیگر زندہ ہے تک بات کریں گی۔ وہ ایک عام اداکارہ سے بالی ووڈ کی سپر اسٹار کیسے بنیں اور انڈسٹری میں کسی سے تعلق نہ ہونے کے باوجود انہوں نے یہ مقام کیسے حاصل کیا ان باتوں کا ذکر بھی اس کتاب میں کیا جائے گا۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جب کترینہ سے اپنی سوانح حیات لکھنے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو شروع میں انہیں ایسا محسوس ہوا کہ ابھی اسے تحریر کرنا ان کے کیریئر میں کافی جلدی ہوگا، لیکن انہیں بہت منانے کے بعد آخرکار اداکارہ نے حامی دے دی۔
پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا، سپریم کورٹ
متحدہ عرب امارات؛ 4 ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ
کورونا کے مزید دو مریض جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ
ڈاکٹر شکیب اللہ گومل فیکلٹی اف ویٹرنری اینمل سائسنزکے ڈین مقرر
عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان
مری میں برفباری میں پھنسے 21 سیاح جاں بحق، فوج طلب
کرپٹو کرنسی کی آڑ میں بنائی گئی جعلی ایپلیکیشنز کے ذریعے اربوں روپوں کے فراڈ کا انکشاف
مدینہ مسجد کو گرانے جیسے دس فیصلے بھی آجائیں تسلیم نہیں: مفتی تقی عثمانی
خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2021ءکی منظوری دیدی