9

یہود دشمنی اور مسلم مخالفت امریکا سمیت دنیا بھر میں بڑھتی جا رہی ہے، واشنگٹن

اسرائیل فلسطین تنازع عالمی سطح پر نفرت میں اضافے کا سبب بن رہا  ہے، ترجمان محکمہ خارجہ (فوٹو: فائل)

اسرائیل فلسطین تنازع عالمی سطح پر نفرت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ (فوٹو: فائل)

  واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ یہود دشنی اور مسلم مخالفت امریکا سمیت دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے۔

میڈیا بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری تنازع عالمی سطح پر نفرت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ امریکا اس کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں یہود دشمنی اور مسلم مخالفت بڑھتی جا رہی ہے، اس حوالے سے امریکا فکرمند ہے اور اسرائیل فلسطین تنازع کے جلد از جلد خاتمے سمیت اس مسئلے کے دیرپا حل کے لیے کوشاں ہے۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ اس تنازع کا حل نکالنا مسلمانوں، یہود، مسیحیوں، اسرائیلیوں سمیت خطے کے دیگر ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے ساتھ مفاہمت کے لیے راہ نکالنا خود اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کا دو ریاستی حل بظاہر مشکل نظر آتا ہے لیکن آگے بڑھنے کا اس کے سوا کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا۔ امریکا اس کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں