کراچی: اداکارہ عائزہ خان ان دنوں اپنے نئے ڈرامے ’چپکے چپکے ‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے ڈرامے کے سیٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ڈرتے ڈرتے سائیکل پر بیٹھ رہی ہیں۔ جب کہ عثمان خالد بٹ بھی سائیکل کا توازن برقرار نہیں کر سکے اور تھوڑی ہی دورجاکرسائیکل روک دی۔
Sharing the craziest bts video with 😂 @aClockworkObi #ChupkayChupkay pic.twitter.com/WudksjmCXH
— Ayeza Khan (@Ayezakhan_ak) April 3, 2021
اس سے قبل عائزہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر چپکے چپکے کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کیمرے کے سامنے عثمان خالد بٹ پر مرغا پھینک رہی ہیں۔
عائزہ خان کی بے ساختہ اداکاری کو ان کے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔
My crush 🤩#Chupkaychupkay#Humtv#ayezakhan#KhudaAurMohabbat3 pic.twitter.com/IY0iYOPNLE
— Majid khan (@Majidk987) April 3, 2021
واضح رہے کہ عائزہ خان اورعثمان خالد بٹ ڈرامے’ چپکے چپکے ‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور ڈرامے کے سیٹ سے شیئر کی جانے والی اس فنکارجوڑی کی تصاویراورویڈیوز ناظرین کے تجسسس کو مزید بڑھا رہے ہیں۔